آذربائیجان کا پاکستان سے 10 سپرمشاق طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

پاک فضائیہ آذربائیجان کے پائلٹس اور تکنیکی عملے کو تربیت بھی فراہم کریگی، ترجمان

ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار سپر مشّاق طیارے جدید آلات سے لیس ہیں، ترجمان پاک فضائیہ

SYDNEY:
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دس سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔


ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے سنگِ میل عبور کرلیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان آذربائیجان کو 10 سپر مشاق طیارے فروخت کرے گا۔ اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں ائر مارشل ارشد ملک اور چیئرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے بھی شرکت کی۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ معاہدے کے تحت پاک فضائیہ آذربائیجان کے پائلٹس اور تکنیکی عملے کی تربیت بھی کریگی، ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار سپر مشّاق طیارے جدید آلات سے لیس ہیں جب کہ اس سے قبل ترکی، نائیجریا اور قطر کے ساتھ بھی سپر مشاق کی فروخت کے معاہدے کئے جاچکے ہیں۔
Load Next Story