جرمنی میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک متعدد زخمی
پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا
KARACHI:
جرمنی میں نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر کونسٹانز میں نائٹ کلب میں مسلح شخص نے گھس کر مشین گن سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلب اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی جب کہ حملہ آور نے فائرنگ کے بعد کلب سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا میں فائرنگ کے 58 واقعات میں 12 افراد ہلاک
فائرنگ کے واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 34 سال ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔