قومی کپتان سرفراز احمد کاوئنٹی کرکٹ کھیلنے مانچسٹر روانہ

سرفراز احمد نے مختصر مدت کے لیے یاکشائر سے معاہدہ کیا ہے

سرفراز احمد نے مختصر مدت کے لیے یاکشائر سے معاہدہ کیا ہے۔ فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاوئنٹی کرکٹ کھیلنے مانچسٹر روانہ ہو گئے۔

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد سرفراز احمد کاوئنٹی کرکٹ کھیلنے مانچسٹر روانہ ہو گئے، قومی کپتان نے ہوائی جہاز میں سوار ہونے کے بعد اپنے چھوٹے صاحبزادے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "اپنے چھوٹے چیمپیئن کے ساتھ مانچسٹر جانے کے لیے تیار ہوں۔"




واضح رہے کہ سرفراز احمد نے مختصر مدت کے لیے یاکشائر سے معاہدہ کیا ہے، انہیں پیٹر ہینڈز کومب کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں یاکشائر کی نمائندگی کریں گے
Load Next Story