انجینئیر شوکت اللہ نے گورنر خیبر پختونخواہ کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے انجینئیر شوکت اللہ سے عہدے کا حلف لیا۔

انجینئر شوکت اللہ 2008 میں فاٹا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو: ایکسپریس

انجینئیر شوکت اللہ نے گورنر خیبر پختونخواہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیاہے۔ انہیں بیرسٹر مسعود کوثر کی جگہ ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔


گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی ،صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کرامت اللہ چغر مٹی، صدارتی ترھمان فرحت اللہ بابر، فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز ، قبائلی عمائدین اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

انجینئر شوکت اللہ کو بیرسٹر مسعود کوثر کی جگہ گورنر خیبر پختونخواہ مقرر کیا گیا ہے، گزشتہ روز صدر آصف علی زرادری نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر انہیں گورنر مقرر کیا تھا۔ وہ 2008 میں فاٹا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے موجودہ حکومت میں انہوں نے وفاقی وزیر برائے کھیل اور سیفران کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں تھیں ۔
Load Next Story