نوازشریف کی نااہلی سے جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچے گا بلاول بھٹوزرداری
پیپلزپارٹی احتساب کے عمل پریقین رکھتی ہے تاہم سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی سے جمہوریت یا پارلیمنٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
لاڑکانہ میں این آئی سی وی ڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ این آئی سی ڈی میں عوام کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی، پیپلزپارٹی صحت اور تعلیم کے شعبے پر توجہ دے رہی ہے اور صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی پر سندھ حکومت کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما کیس کا فیصلہ ملک سے کرپشن ختم کرنے میں اہم ثابت ہو گا
بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی سے جمہوریت یا پارلیمنٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، پیپلزپارٹی احتساب کے عمل پریقین رکھتی ہے تاہم سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے جب کہ یہ وقت ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینے کا ہے۔