جنوبی سوڈان میں پناہ گزینوں کا پاکستانی ڈاکٹروں اور عملے کو خراج تحسین

قومی انجینئرز نے مغربی دارفر کے علاقے آردماتا میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کر دیا

پاکستانی دستے نے پناہ گزینوں اور قیدیوں کیلیے طبی سہولتوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ اور جنوبی سوڈان کے پناہ گزینوں نے افریقی یونین اور اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاکستانی دستے کے ڈاکٹروں، طبی عملے اور شعبہ انجینئرنگ کی کارگردگی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے.

دنیا میں قیام امن اور استحکام کی کوششوں کے ضمن میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں ہمیشہ سے فعال اور موثر کردار ادا کیا ہے اور عالمی ادارے نے متعدد بار امن مشنز میں شامل پاکستانی امن قائم رکھنے والے فوجیوں اور دیگر معاون اہلکاروں کی کارگردگی کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔


دارفر کیلیے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاکستانی دستے نے دارفر میں جنوبی سوڈان سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں اور مشرقی دارفر کے علاقے آل دائین میں میں قائم جیل میں قیدیوں کیلیے طبی سہولتوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق دارفر اور آل دائین میں میں قائم جیل میں پاکستانی دستے نے مجموعی طورپر 1255افراد کوطبی سہولتیں فراہم کیں جبکہ امن دستے میں شامل پاکستانی انجینئرز نے مغربی دارفر کے علاقے آردماتا میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کردیا اور اس علاقے میں واٹر اسٹیشن قائم کردیا ہے۔

سوڈان میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد نے پاکستانی امن مشن کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کے جذبے کو سراہا ہے، متاثرہ افراد اور ان کے عمائدین نے پاکستانی امن دستے کے ساتھ قریبی تعاون کا عزم بھی ظاہر کیا۔
Load Next Story