ڈی آئی جی گلگت کیخلاف سابق بیوی کی نازیباتصاویرانٹرنیٹ پراپ لوڈکرنے پر مقدمہ
ایف آئی اے نے جنید ارشد کو گرفتار کرنے کے لیے آئی جی گلگت بلتستان کو بھی خط لکھا مگر اس کا بھی کوئی جواب نہیں آیا۔
ڈی آئی جی گلگت بلتستان سید جنید ارشد کے خلاف سابقہ بیوی کی نازیبا تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے اور بلیک میلنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان سید جنید ارشد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بااثر ملزم پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے اپنے دوست دانش کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ بیوی کو بلیک میل کیا اور اس کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کیں۔
ملزم کی سابق بیوی کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحقیقات کرنے کے بعد ایف آئی ار درج کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے بار بار سمن جاری کیے جانے کے باوجود ڈی آئی جی جنید ارشد نہ پیش ہوئے اور نہ ہی ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا ۔ ایف آئی اے نے جنید ارشد کو گرفتار کرنے کے لیے آئی جی گلگت بلتستان کو بھی خط لکھا مگر اس کا بھی کوئی جواب نہیں آیا۔ ڈی آئی جی جنید ارشد گلگت ٹرانسفر سے قبل ایس ایس پی مانیٹرنگ ایلیٹ فورس بھی رہے ہیں۔