بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا آئی ایس پی آر

کارروائی کے دوران گاڑی سے 2 ہزار کلو بارودی مواد برآمد کر کے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا،ترجمان پاک فوج

کارروائی کے دوران گاڑی سے 2 ہزار کلو بارودی مواد برآمد کر کے2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا،ترجمان پاک فوج ۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

NEW DELHI:
آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی نے قلعہ عبداللہ میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 2 ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردوں کے 2 کیمپ تباہ کر دیئے، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ میں ایف سی نے خفیہ انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 2 ہزار کلو بارودی مواد برآمد کر کے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1754647181499395"]
Load Next Story