معین علی اوول میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
معین علی 79 برس بعد کارنامہ انجام دینے والے پہلے انگلش اسپنر بھی بنے
انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی نے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی وہ اوول میں پہلی بار اور 79 برس بعد کارنامہ انجام دینے والے پہلے انگلش اسپنر بنے ہیں۔
انگلش اسپنر معین علی نے اوول میں منعقدہ 100ویں ٹیسٹ کو اپنی شاندار بولنگ سے یادگار بنالیا، وہ اس گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی ہیٹ ٹرک بنانیو الے بولر بھی بنے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : معین علی کا مزاحیہ پورٹریٹ
معین نے ڈین ایلجر، کیگاسو ریبادا اور مورن مورکل کو 3 لگاتار گیندوں پر ٹھکانے لگا کر نہ صرف اپنی ٹیم کو اس میچ میں 239 رنز سے فتح دلوائی بلکہ وہ گزشتہ 79 برسوں میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے انگلش اسپنر کا اعزاز بھی اپنے نام کرپائے، ان سے قبل 1938 میں ٹام گوڈارڈ نے جوہانسبرگ میں منعقدہ باکسنگ ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک بنائی تھی، جو مقابلہ ڈرا ہوگیا تھا۔