بھارتی بیڈمنٹن اسٹار جوالا گٹا کوسوشل میڈیا پر ’غداری‘ کے طعنے ملنے لگے
ماضی میں جوالا گٹا کا نام سابق کپتان اظہر الدین اور بیوی سنگیتا بجلانی میں علیحدگی کیلیے بھی لیا جا رہا تھا
لاہور:
بھارتی بیڈمنٹن اسٹار جوالا گٹا کو بھی سوشل میڈیا پر 'غداری' کے طعنے ملنے لگے، انہیں خاص طور پر والدہ کی وجہ سے نفرت کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو چین سے تعلق رکھتی ہیں، ٹویٹر پر خود پر ہونے اعتراضات کا جوالا گٹا نے بھی زوردار جواب دیا۔
بیڈمنٹن ڈبلز اسٹار کی والدہ یلین تینجن میں پیدا ہوئی تھیں، حال ہی میں سرحد پر بھارت اور چین میں کشیدگی کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا، ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکہا کہ چونکہ تمہاری والدہ چین کی ہیں اس لیے ہروقت مودی سرکار کی مخالفت کرتی رہتی ہوں، جس پر جوالا کا کہنا تھا اگر میرے والدین کو بیچ میں گھسیٹوگے تو اچھا نہیں ہوگا، جب ایک نے کہا کہ چین میں آپ بیڈمنٹن میں زیادہ نام کما سکتی تھیں تو انھوں نے کہا کہ مجھے بھارتی ہونے پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں ان کا نام سابق کپتان اظہر الدین اور بیوی سنگیتا بجلانی میں علیحدگی کیلیے بھی لیا جا رہا تھا۔ اسی تناظر میں ایک شخص نے پوچھا کہ 'اظہر الدین کا کیا حال ہے' جس پر جوالا نے جواب دیا 'تم یہ سب میرے سامنے بولنا'۔