ٹینس سیمی فائنل سرینا ولیمز اور وکٹوریاکا مقابلہ ہوگا
کیرولن ووزینسکی اورکریبرناکام،ڈبلزمیں لینڈر پیس اور وشنو وردھن کو شکست ہوگئی
لندن گیمز کے ویمنز سنگلز ٹینس سیمی فائنل میں سرینا ولیمز اور وکٹوریا آذرینکا کا مقابلہ ہوگا،مینز سنگلز کے فائنل فور میں نووک ڈیجووک اوربرطانوی اسٹار اینڈی مرے آمنے سامنے ہوںگے۔ مینز ڈبلز میں بھارت کے لینڈر پیس اور وشنو وردھن شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لندن گیمز کے ویمنز سنگلز ٹینس کوارٹر فائنل میں ومبلڈن چیمپئن سرینا ولیمز نے ڈینش 8 سیڈ پلیئر کیرولن ووزینسکی کو 6-0 اور6-3 سے شکست دے کر کیریئر کے پہلے اولمپک گولڈ میڈل کی جانب سفر جاری رکھا، ان کا سیمی فائنل میں بیلاروسی ورلڈ نمبر ون اسٹار وکٹوریہ آذرینکا سے مقابلہ ہوگا جنھوں نے فائنل ایٹ میچ میں جرمن 7 سیڈ حریف اینجلیک کریبر کو 6-4 اور7-5 سے قابو کیا۔ اس جدوجہد میں ورلڈ ٹاپ رینک پلیئر کا ایک گھنٹہ اور 46 منٹ صرف ہوئے۔ قبل ازیں ماریا شرا پووا نے ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں جرمن حریف سبائن لیسکی کو شکست دے کر ومبلڈن اوپن کی ناکامی کا بدلا لے لیا۔
روسی ورلڈ نمبر 3 کی تازہ فتح کا اسکور 6-7 (8/10)،6-4 اور6-3 رہا، ماریا کو گذشتہ ماہ ومبلڈن اوپن کے چوتھے رائونڈ میں جرمنی کی لیسکی نے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔ اب روسی اسٹار کا کوارٹر فائنل میں بیلجیئن پلیئر کم کلسٹر سے مقابلہ ہوگا۔ مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سرب ہیرو نووک ڈیجووک نے فرنچ 5 سیڈ جوئے ولفریڈ سونگا کو 6-1 اور7-5 سے مات دے کر فائنل فور میں نشست پکی کی، جہاں ان کا ٹکرائو میزبان اسٹار اینڈی مرے سے ہوگا،انھوںنے کوارٹر فائنل میں اسپینش 11 سیڈ حریف نکولس الماگرو کو 6-4 اور6-1 سے ہرایا، اس میچ کو ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے بغیر آنسو بہائے دیکھا،
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ومبلڈن اوپن کے فائنل میں راجر فیڈرر کے ہاتھوں مرے کی شکست پرشہزادی کیتھرائن رو پڑی تھیں۔ دریں اثنا مینز ڈبلز ٹینس میں لینڈر پیس اور وشنو وردھن پر مشتمل بھارتی جوڑی کو فرنچ سیکنڈ سیڈ پیئر سونگا اور مائیکل لیوڈرا نے 7-6 (7/3)،4-6 اور6-3 سے شکست دے دی، بھوپاتی اور بوپنا کی جوڑی پہلے ہی ایک اور فرنچ پیئر سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، اب ٹینس میڈل کیلیے ایونٹ میں بھارت کی واحد امید مکسڈ ڈبلز میں پیس اور ثانیہ مرزا کی جوڑی سے رہ گئی ہے۔