اسٹاک مارکیٹ رواں ہفتے تیزی انڈیکس 17477پوائنٹس پر آگیا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بلیوچپ کمپنیوں کی جانب سے اچھے مالی نتائج کی وجہ سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بلیوچپ کمپنیوں کی جانب سے اچھے مالی نتائج کی وجہ سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے تیزی رہی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کمی کی توقعات پر ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔


کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بلیوچپ کمپنیوں کی جانب سے اچھے مالی نتائج کی وجہ سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلیے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کمی کی توقعات پر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی دیکھی گئی۔ تاہم ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک نے ڈسکاؤنٹ ریٹ موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی ملکی معیشت کے حوالے سے اعدادو شمار پر مارکیٹ سینٹی مینٹ مثبت رہا۔ اس طرح ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس17ہزار 477پوائنٹس پر بند ہوا۔
Load Next Story