چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا دورہ سینٹرل جیل قیدیوں کی شکایات سنیں
غریب قیدیوں کو وکیل فراہم کرنے کیلیے کمیٹی بنانے کی ہدایت،ٹنڈو محمد خان بارکے رہنماؤں کی مشیر عالم سے ملاقات
KARACHI:
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر اے عالم نے جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس آفتاب گورڑ ،جسٹس ندیم اختر ، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ ، سیشن جج حسن فیروزکے ہمراہ سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انھوں نے نئی بیرک کا معائنہ کیا اور مختلف بیرکوں میں قیدیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قیدیوں نے انھیں اپنے کیسز کے حوالے سے درخواستیں دیں اور مختلف شکایات بھی کیں۔مشیر اے عالم کا کہنا تھا کہ وہ 2 روز کے لیے حیدرآباد آئے ہیں اور تمام کیسز سنیں گے۔ انھوں نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآبادکے رہنماء ایاز تنیو کی سربراہی میں غریب قیدیوں کو وکیل فراہم کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا حکم دیا۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ بار، حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار اور ٹنڈو محمد خان بارکے رہنماؤں نے چیف جسٹس و دیگر ججز سے ججز لاجز میں ملاقات کی اور انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے ان کے مسائل فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ چیف جسٹس نے وکلاء کی جانب سے میرپورخاص میں ہائی کورٹ کی بنچ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ اس موقع پر وکیل رہنماء جگدیش کمار، بشارت میمن، ایاز حسین تنیو، عشرت علی لوہر، مظہر حسین میمن ، نور الامین تنیو، شمع مغل و دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔