الیکشن کمیشن کے احکامات نظرانداز محکمہ تعلیم نوشہرو فیروز نے 20اساتذہ بھرتی کرلیے

خالی اسامیوں کا اشتہار 13 جنوری جبکہ ملازمتیں 7 جنوری کو دی گئیں، ڈی ای او رمضان سہتو نے آرڈرز جاری کیے

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ سیاسی سفارش کے علاوہ پیسے لے کر بھی آرڈرز دیے گئے۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

نوشہرو فیروز محکمہ تعلیم نے الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز کردیے۔

محکمے میں 20 اساتذہ بھرتی کرلیے۔ اخبارات میں خالی اسامیوں کا اشتہار 13 جنوری کو شائع ہوا۔ ملازمتیں 7 جنوری کو دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز کے محکمہ تعلیم میں پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری ملازمتیں دینے پر بندش کے واضح احکامات کے باوجود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرو فیروز محمد رمضان سہتو نے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سیاسی سفارش اور اپنے مخصوص ایجنٹوں کی توسط سے محکمے کی عربی ٹیچر، فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر، ڈرائنگ ٹیچر اور سندھی لینگویج ٹیچر کی خالی اسامیوں پر سیاسی بنیاد پر 7 جنوری کو20 آرڈرز جاری کیے جبکہ محکمے کی جانب سے خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کے اشتہارات اخبارات میں 13 جنوری کو شائع ہوئے۔




ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ سیاسی سفارش کے علاوہ پیسے لے کر بھی آرڈرز دیے گئے۔ اس سلسلے میں جب ایکسپریس نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرو فیروز سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ 7 جنوری کو چند اسامیوں پر بھرتیاں کی گئی ہیں۔
Load Next Story