آٹے کی مصنوعی قلت ختم کرائی جائے اے ایس آریان

محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن آٹے کی 32 روپے کلو فروخت کو یقینی بنانے میں کرداراد کریں

آٹا مافیا کی جانب سے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کیے جانے کے باعث مارکیٹ میں آٹا40 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کر کے زائد نرخ پر آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔

پاکستان نیشنل فورم میرپورخاص کے چیئرمین اے ایس آریان، صدر مددگار ونگ ڈاکٹر محمد علی میمن، ڈاکٹر فیضان قیصر، شیر محمد لوڈھو، ڈاکٹر پرکاش، ڈاکٹر دلیپ اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے میرپورخاص میں آٹے کے فی کلو نرخ 32 روپے مقرر کیے ہیں، جب کہ آٹا مافیا کی جانب سے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کیے جانے کے باعث مارکیٹ میں آٹا40 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔




انھوں نے کہا کہ محکمہ خوراک، مارکیٹ کمیٹی، پرائز کنٹرول اور فلور ملز ایسوسی ایشن آٹے کی فروخت 32 روپے فی کلو نرخ پر یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ غریب عوام کو آٹا سستے نرخ پر دستیاب ہو سکے۔ انھوں نے محکمہ خوراک کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ میرپورخاص میں آٹے کی مصنوعی قلت ختم کرائی جائے بصورت دیگر عوام سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
Load Next Story