ایتھلیٹکس مقابلوں کا آج آغازدنیا بھر کی نگاہیں سپر اسٹار یوسین بولٹ پر مرکوز

ایتھلیٹکس مقابلوں کا آج آغاز:دنیا بھر کی نگاہیں سپر اسٹار یوسین بولٹ پر مرکو

ایتھلیٹکس مقابلوں کا آج آغاز:دنیا بھر کی نگاہیں سپر اسٹار یوسین بولٹ پر مرکو

لندن اولمپکس کے ایتھلیٹکس مقابلوں کا آغاز جمعے سے ہورہا ہے مگر ابھی سے دنیا بھر کی نگاہیں سپر اسٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ پر مرکوز ہوچکی ہیں، انھوں نے بیجنگ اولمپکس میں 100 اور 200 میٹر میں گولڈ میڈل جیت کر دنیا کے تیز رفتار مرد کا اعزاز حاصل کیا تھا، 100 میٹرکے ابتدائی مقابلے ہفتے کو ہوں گے،


اس بار اولمپکس میں یوسین کو یوہان بلیک، اسافا پاول اور ٹائیسن گے کا سخت چیلنج درپیش ہوگا۔ گیمز سے قبل جمیکن ٹرائلز میں 100 اور 200 میٹر میں بلیک نے بولٹ کو شکست دے دی تھی، بلیک نے گذشتہ برس ڈیاگو میں ورلڈ چیمپئن کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا جس میں بولٹ فائنل میں غلط آغازکا شکار ہوگئے تھے۔ جمعے کے روز ویمنز 10 ہزار میٹر اور مینز شاٹ پٹ کے گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگا۔
Load Next Story