جنوبی افریقہ میں بیٹسمینوں کو دلیری دکھانا ہوگی یوسف
جنوبی افریقہ کی پچز پر اگر ہمارے بیٹسمین دلیری کا مظاہرہ کریں تو رنز بنانا زیادہ مشکل نہیں، محمد یوسف
KARACHI:
ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کم بیک کیلیے بیٹسمینوں کو دلیری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔
میٹرو بس کی افتتاحی تقریب میں صحافیوں سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی پچز میں بائونس ضرور ہے لیکن اگر ہمارے بیٹسمین دلیری کا مظاہرہ کریں توان پر رنز بنانا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم نے جنوبی افریقہ کے مضبوط بولنگ اٹیک کا سامنا کرتے ہوئے نہ صرف رنز بنائے بلکہ میچز میں کامیابی بھی حاصل کی۔
انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کا بولنگ اٹیک ماضی کے مقابلے میںکمزور ہے جب ان کے پاس ایلن ڈونلڈ، شان پولاک اور فانی ڈی ویلیئرز جیسے خطرناک فاسٹ بولر ہوا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا فی الحال میری توجہ کرکٹ پر نہیں ہے۔ یوسف نے کہا کہ سپر لیگ کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا خاصا مشکل ہے تاہم کرکٹ بورڈ کی کوششیں حوصلہ افزاء ہیں۔