ٹینس اسٹار سرینا ولیمزنمبرون کا تاج پھر سے سر پر سجانے کو بیتاب
سرینا کو آخری مرتبہ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کا لطف اٹھائے ڈھائی برس سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔
سرینا ولیمز نمبرون کا تاج پھر سے سر پر سجانے کو بیتاب ہیں، وہ پیر سے شروع ہونے والے قطر اوپن میں یہ اعزاز حاصل کرسکتی ہیں۔
15 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والی سرینا کو آخری مرتبہ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کا لطف اٹھائے ڈھائی برس سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے، 2010 اور 2011 میں انجریز کی وجہ سے ان کی رینکنگ کافی نیچے چلی گئی تھی جبکہ ان کا کیریئر ختم ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا مگر 2012 سرینا کے لیے انتہائی خوش قسمت ثابت ہوا جس میں انھوں نے ومبلڈن چیمپئن شپ، اولمپک گولڈ میڈل، یو ایس اوپن اورسیزن کا اختتامی ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ ٹائٹل جیتا۔
رواں برس کے آغاز پر آسٹریلین اوپن میں ایک بار پھرانجری ان کی راہ میں حائل ہوگئی جب دوسرے ہی میچ میں وہ ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئیں پھر بھی انھوں نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی جہاں پر انھیں اپنی نوجوان ہموطن سلون اسٹیفنز نے غیرمتوقع طور پر پچھاڑ دیا۔ اب سرینا نئی انجریز پر قابو پاکر دوحا پہنچ چکی ہیں جہاں پر قطر اوپن میں وہ سیکنڈ سیڈ اور ان کا سیمی فائنل میں ماریا شراپووا سے ٹکرائو ہوسکتا ہے، سرینا ولیمز اور موجودہ نمبرون اسٹار وکٹوریہ آذرنیکا کے درمیان 355 پوائنٹس کا فرق ہے جبکہ قطر اوپن کے فاتح کو 900 پوائنٹس حاصل ہوںگے۔