جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے جو اچھی بات ہے سربراہ پاک فوج

جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ -فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے جو اچھی بات ہے۔

ایوان صدر میں نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریب حلف برداری کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمانوں میں گھل مل گئے جب کہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمہوری عمل سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ جمہوری عمل کو کیسے دیکھتے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ سب دیکھ رہے ہیں اور مطمئن ہیں۔


آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چیز ٹھیک جارہی ہے اور جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے جو اچھی بات ہے جب کہ جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ ہے۔ ان کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ صحافیوں سے بات کرنا خطرناک ہے۔

ایک موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحافیوں سے کہا کہ مجھے فضل الرحمان سے ملنے دیں، کہیں وہ فتویٰ نہ جاری کردیں۔
Load Next Story