ڈیوس کپ پاکستان نیوزی لینڈ کی میزبانی ملائیشیا میں کرنیکا خواہاں
اعصام الحق اور عقیل خان نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلیے گراس کورٹ پر تیاری کریں گے۔
ISLAMABAD:
پاکستان ٹینس فیڈریشن نیوزی لینڈ کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کے میچ ملائیشیا میں کھیلنے کی خواہاں ہے۔
یادرہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کیخلاف میزبانی دینے سے انکارکردیا تھا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری ممتاز یوسف کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلیے نیوٹرل وینیو کا انتخاب ایک ہفتہ تک کر لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ٹائی ملائیشیا میں کرانے کیلیے پاکستان نے درخواست دی ہے اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ ایک ہفتہ تک نیوٹرل وینیو کا فیصلہ ہو جائے گا۔
ملائیشیا کا گراس کورٹ قومی کھلاڑیوں کیلیے سود مند ثابت ہو گا، ٹائی پاکستان میں کرانے کیلیے آئی ٹی ایف کو درخواست کی تھی لیکن پاکستان میں سیکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے آئی ٹی ایف نے پاکستان کو ٹائی کی میزبانی دینے سے انکار کر دیا۔ ممتاز یوسف نے کہا کہ دونوں کھلاڑی اعصام الحق اور عقیل خان نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلیے گراس کورٹ پر تیاری کریں گے۔