احتساب عدالت کے دونوں جج شریف فیملی کے ریفرنسز مکمل سننے سے قبل رٹائر ہو جائیں گے

احتساب عدالت کے جج راجہ اخلاق حسین 30 ستمبر کو جبکہ جج خالد محمود رانجھا 4 اکتوبر کو رٹائر ہوںگے۔

احتساب عدالت کے جج راجہ اخلاق حسین 30 ستمبر کو جبکہ جج خالد محمود رانجھا 4 اکتوبر کو رٹائر ہوںگے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی فیملی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف 4 ریفرنسوں کی احتساب عدالت راولپنڈی کے دونوں جج مکمل سماعت نہیں کر سکیں گے۔


وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی فیملی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم پر نئے بنائے جانیوالے 4 ریفرنسوں کی احتساب عدالت راولپنڈی کے دونوں جج مکمل سماعت نہیں کر سکیں۔ احتساب عدالت نمبر 3 کے جج راجہ اخلاق حسین مدت ملازمت مکمل کر کے 30 ستمبر کو رٹائر ہو جائیں گے جبکہ احتساب عدالت نمبر1کے جج خالد محمود رانجھا 4 اکتوبر کو رٹائر ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہ ریفرنس عید الاضحی سے قبل 25 سے 30 اگست تک راولپنڈی کی عدالتوں میں دائر کیے جارہے ہیں۔
Load Next Story