براہ راست مذاکرات کیلیے امریکا کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا محمود احمد نژاد

ایرانی قوم کیخلاف ہتھیار اٹھانا بند کردو تو میں خود مذاکرات کرونگا، ہمیں ایٹمی قوت بننے سے روکنے کا ہر حربہ ناکام ہوا.

تہران کے ’’آزادی چوک‘‘ میں اسلامی انقلاب کی 34 ویں سالگرہ کی تقریب میں ہزاروں افراد سے خطاب، ’’ امریکا مردہ باد ‘‘ کے نعرے۔ فوٹو: فائل

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے واشنگٹن کی طرف سے تہران پر عائد پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا جوہری معاملے پر براہ راست مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

وہ اتوار کو اسلامی انقلاب کی 34 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تہران کے آزادی چوک میں ہزاروں لوگوں کے '' امریکا مردہ باد '' کے فلک شگاف نعروں کے دوران احمدی نژاد نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ایرانی قوم کی طرف ہتھیار اٹھانا بند کردو تو میں خود براہ راست مذاکرات کروں گا۔




محمود احمدی نژاد نے کہا کہ مذاکرات باہمی احترام، منصفانہ اور کسی دبائو کے بغیر ہونے چاہیئں۔ ایرانی صدر نے امریکی ارباب اقتدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے ہمیں ایٹمی قوت بننے سے روکنے کیلیے ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکام رہے ، لہذا بہترین حل باہمی تعاون اور سمجھداری ہے۔ یاد رہے کہ ایران کے روحانی پیشوا براہ راست مذاکرات کی امریکی پیش کش مسترد کر چکے ہیں۔
Load Next Story