’’باجی راؤ مستانی‘‘ دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا شاہد کپور

فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘میں تاریخ اور محبت کو بہت اچھے انداز میں پیش کیا گیا تھا، شاہد کپور

فلم میں سنجےاور ان کی ٹیم کی محنت صاف نظر آرہی تھی، جسے دیکھ کر کوئی بھی شخص تعریف کیے بنا نہیں رہ سکتا؛فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ''باجی راؤ مستانی'' کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجی راؤ مستانی دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا۔

دیوداس، ہم دل دے چکے صنم اوررام لیلیٰ جیسی کامیاب فلموں کے خالق سنجے لیلیٰ بھنسالی کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، بھنسالی گلیمر سے بھرپورکمرشل فلمیں بنانے کی بجائے تاریخی فلمیں بنانے کو ترجیح دیتے ہیں، جس کی مثال ''دیوداس'' اور''باجی راؤ مستانی'' وغیرہ ہیں، تاریخی حقائق پر مبنی یہ فلمیں نہ صرف باکس آفس پرکامیابی حاصل کرتی ہیں بلکہ ناقدین اور دیگر اداکاروں کی جانب سے بھی ان فلموں کو کافی پزیرائی حاصل ہوتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد کپورنے فلم "پدماوتی" میں کردار حاصل کرنے کے لئے ہاتھ پاؤں چلانا شروع کردیئے


سنجے لیلیٰ بھنسالی کی 2015 میں ریلیز ہوئی فلم ''باجی راؤ مستانی'' بھی تاریخ پر مبنی شاندار فلم تھی جسے لوگوں نے کافی پسند کیا تھا، تاہم بالی ووڈ اداکار شاہد کپور توفلم کی تعریف کرنے میں دو ہاتھ آگے نکل گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شاہد کپور نے ایک انٹرویو کے دوران فلم کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں''باجی راؤ مستانی'' دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا، فلم میں تاریخ اور محبت کو بہت اچھے انداز میں پیش کیا گیا ہے، مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میں بالی ووڈ کے منجھے ہوئے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی اگلی فلم ''پدما وتی'' کا حصہ ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے لیلا کی فلم ''پدماوتی'' کے سیٹ کو آگ لگادی گئی

واضح رہے کہ فلم ''پدماوتی'' میں دپیکا پڈوکون رانی پدماوتی، شاہد کپور ان کے شوہر راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کا کردار نبھارہے ہیں، تاہم یہ فلم اپنی تکمیل کے مراحل سے ہی مختلف تنازعات کا شکار ہوگئی تھی جہاں نامعلوم افراد نے دوبار فلم کے سیٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ سیٹ کوآگ لگادی تھی۔
Load Next Story