انتخابی اصلاحات بل کے مسودے کوآج حتمی شکل دی جائیگی

صدارتی ترجمان سینیٹرفرحت اللہ اور قومی اسمبلی سے نامزد7 اراکین بھی شریک ہوں گے

صدارتی ترجمان سینیٹرفرحت اللہ اور قومی اسمبلی سے نامزد7 اراکین بھی شریک ہوں گے فوٹو: فائل

پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن اورحکومت کی باہمی مشاورت سے پیرکو پارلیمنٹ ہائوس میں مجوزہ انتخابی اصلاحات کے آئینی وقانونی تحفظ سے سے متعلق بل کے مسودے کوحتمی شکل دی جائے گی۔

اس ضمن میںصاف و شفاف انتخابات کے انعقاد سے متعلق قوانین میںترامیم کے جائزے کیلیے سینیٹ میںقائدایوان سینیٹرجہانگیربدرکی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی کااجلاس ہوگا۔ صدارتی ترجمان سینیٹرفرحت اللہ اور قومی اسمبلی سے نامزد7 اراکین خصوصی دعوت پر شریک ہونگے۔ سفارشات کو حتمی شکل دیکر ان کو وزارت قانون وانصافکے سپردکردیاجائے گا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدکمیشن کے مجوزہ مسودے پربریفنگ دیں گے۔




ادھرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس بھی پیر کو ہونگے۔ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت کے حوالے سے مختلف امورپرغورکیاجائیگا۔ ثناء نیوزکیمطابق پنجاب میںنئے مجوزہ ''صوبہ بہاولپورجنوبی پنجاب ''کے قیام کے بارے میںآئین میں24 ویں ترمیم کے بل کے جائزے کیلیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کااجلاس رواںہفتے ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story