قاتل اعلیٰ پنجاب کو وزارت عظمیٰ کاحلف نصیب نہیں ہوگا طاہرالقادری
نواز شریف کی نااہلی سے خوشی ہوئی، سلطنت شریفیہ کے خاتمے کیلیے تمام اپوزیشن ایک ہو
DERA GHAZI KHAN:
قائد پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری نے کہا ہے کہ قاتل اعلیٰ کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانا نصیب نہیں ہو گا، نواز شریف 62,63 کے ساتھ ساتھ آرٹیکل6 کے بھی مجرم ہیں، سلطنت شریفیہ کے مکمل خاتمے کیلیے تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہو گا ، سانپ ابھی زخمی ہوا ہے مرا نہیں، ملکی سلامتی کو دائو پر لگانے والے سانپوں کے سرکچلنا ہوں گے۔
نواز شریف کی نااہلی سے خوشی مگر اپوزیشن کی طرف سے وزارت عظمیٰ کا متفقہ امیدوار نہ آنے پر دکھ ہوا، نواز شریف اپنے معاشی جرائم کے باعث نااہل ہو کر سیاسی انجام سے دوچار ہو گئے مگر ابھی سانحہ ماڈل ٹائون کا حساب باقی ہے، مصر سے اوسلو پہنچنے پر استقبال کیلے آئے ہوئے عوامی تحریک اوورسیز کے کارکنان سے گفتگو اور سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ علی بابا گرفت میں آ گیا، 40 چور بھی پکڑے جائیں گے۔
کرپشن پر مبنی ریفرنسز کے فیصلے آنے سے لندن میں تعمیر کیے گئے محلات اور لوٹی گئی دولت بھی واپس آئے گی، زخمی سانپ سوشل میڈیا پر انصاف اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف گھٹیا مہم چلوا رہا ہے جس کا سدباب ہونا چاہیے، وزارت داخلہ، نیکٹا، ایف بی آر، پیمرا کے حکام انصاف اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف توہین آمیز مہم پر خاموش کیوں ہیں؟۔