پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسکاٹ لینڈ سے 3 سال کا معاہدہ کرلیا
معاہدے کے تحت قومی ٹیم ہوم سیریز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی
ہاکی فیڈریشن نے اسکاٹ لینڈ سے 3 سال کا معاہدہ کرلیا جب کہ قومی ٹیم ہوم سیریز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہبازسینئر کے مطابق پی ایچ ایف نے اسکاٹ لینڈ سے 3 سال کا معاہدہ کیا ہے، قومی ہاکی ٹیم ہوم سیریز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز نہ ہونے سے قومی ٹیم کی میگا ایونٹس میں کارکردگی ناقص رہی، ہوم سیریز کھیل کر ہی قومی ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہو گی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے بڑے ایونٹس کی میزبانی کا تقاضا کریں گے جبکہ سرفہرست ٹیموں سے دوطرفہ سیریز کےلیے بھی خطوط لکھ دیئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ہاکی فیڈریشن نے نئے پلیئرز سے امیدیں باندھ لیں
واضح رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ اور دیگر میگا ایونٹس میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث کوچ اور دیگر سٹاف کو فارغ کیا جا چکا ہے اور نئی ٹیم منیجمنٹ سینئرز کے ساتھ جونیئر پلیئرز پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔