کیڈٹ کالج اورماڑہ میں تدریسی بلاک کا افتتاح
چیف آف دی نیول اسٹاف کا متعلقہ افسران اور ان کی ٹیم کے کام کو سراہا
KARACHI:
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ نے کیڈٹ کالج اورماڑہ میں تدریسی بلاک قائم کرنے پر متعلقہ افسران اور ان کی ٹیم کے کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ کالج قومی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
اورماڑہ میں قائم نیول ائیر اسٹیشن کے نئے رن وے کے تعمیراتی کام کے آغاز اور کیڈٹ کالج اورماڑہ کے نو تعمیر شدہ تدریسی بلاک کی افتتاحی تقریب اورماڑہ بلوچستان میں منعقد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مہمان خصوصی کی آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم نے ان کا خیر مقد م کیا۔
کیڈٹ کالج اورماڑہ کے تدریسی بلاک کے افتتاح کے بعد ایڈمرل محمد ذکااللہ نے اس تعمیر ی منصوبے پر متعین ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی اور منصوبے کی بروقت تکمیل پر مبارک با د پیش کی۔ نیول چیف نے متعلقہ افسران اور ان کی ٹیم کے کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ کالج قومی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیڈٹ کالج اورماڑہ کے اساتذہ کیڈٹس کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔
کیڈٹ کالج اورماڑہ کی بنیاد جون 2012 میں رکھی گئی جب کہ تدریسی عمل کا آغاز 2013 میں عارضی بنیادوں پر قائم کی گئی عمارت سے کیا گیا۔ کیڈٹ کالج کی تعمیر کا مقصد معیار ی تعلیم و تربیت کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کو قومی معاشی و معاشرتی دھارے میں شامل کرکے ملک کے دیگر صوبوں کے عوام کے برابر لانا ہے تاکہ وہ قومی خدمت اور تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کرسکیں ۔ کالج کے آغاز سے اب تک کیڈٹس کے 5 بیچ داخل ہو چکے ہیں۔ تدریسی بلاک کے علاوہ کیڈٹ کالج کی نئی عمارت میں ہاسٹل ، سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز، آڈیٹوریم ، شوٹنگ رینج،لائبریری، کھیلوں کے میدان اور مسجد بھی شامل ہوں گے۔
قبل ازیں چیف آف نیول اسٹاف نے اورماڑہ نیول ائیر اسٹیشن میں نئے رن وے کے تعمیراتی کام کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی اور تختی کی نقاب کشائی کی۔ دونوں تقاریب میں پاک بحریہ کے افسران ، فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور سول انتظامیہ کے حکام، اساتذہ اومقامی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔