راجگال آپریشن سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے اہم ٹھکانے کو کلیئر کرالیا
اس ٹھکانے کو سرحد عبور کرنے کے لیے بطور ٹرانزٹ پوائنٹ استعمال کیا جاتا تھا، آئی ایس پی آر
راجگال میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اہم ٹھکانے کو کلیئر کرا لیا جسے سرحد عبور کرنے کے لیے بطور گزرگاہ استعمال کیا جاتا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن رد الفساد پلان کے مطابق جاری ہے اور اس سلسلسے میں راجگال میں آپریشن خیبر 4 کے دوران دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے کو کلیئر کرا لیا گیا جسے ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ کور کمانڈر پشاور نے آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا کے ہمراہ علاقے کا دورہ بھی کیا۔
[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1756013634696083/"]
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایف سی بلوچستان نے جشن آزادی کے دوران دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔ ایف سی کے دستوں نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے کچھ مینا میں کارروائی کی جس کے دوران ایک سہولت گار گرفتار ہوا جو دہشت گردوں کے ٹھکانے کی حفاظت پر مامور تھا۔ کارروائی کے دوارن فورسز نے دیسی ساختہ بم، دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان بھی برآمد کیا جبکہ ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا۔