سانحہ بلدیہ ٹاؤن سندھ ہائیکورٹ نے فیکٹری مالکان کی ضمانت منظورکرلی

ہائیکورٹ نے فیکٹری مالکان کو 10،10 لاکھ روپے اور دیگر ملزمان کو 2،2 لاکھ روپے ضمانت کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ نے فیکٹری مالکان کو 10،10 لاکھ روپے اور دیگر ملزمان کو 2،2 لاکھ روپے ضمانت کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے فیکٹری مالکان سمیت تمام زیرحراست ملزمان کو ضمانت پررہاکرنے کا حکم دے دیا۔


بلدیہ ٹاؤن میں علی انٹرپرائز نامی فیکٹری میں گذشتہ سال 11 ستمبر کو آگ لگنے سے 250 سے زائد ملازمین جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس نے فیکٹری کے مالکان شاہد بھائیلہ ، ارشد بھائیلہ اور منیجر منصور سمیت دیگر ذمہ دار ملازمین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا، بعد ازاں فیکٹری مالکان نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جس پرجسٹس غلام سرور نے باضابطہ کارروائی کے بعد فیکٹری مالکان کو 10،10 لاکھ روپے اور دیگر زیر حراست ملزمان کو 2،2 لاکھ روپے ضمانت کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story