جلد تکمیل کیلیے سی پیک کی خود نگرانی کروں گا شاہد خاقان عباسی
چین ہمارا مخلص دوست ملک ہے، اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیں گے، وزیراعظم سے چین کے سفیرکی ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ چین ہمارا مخلص دوست ملک ہے، مستقبل میں تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا جبکہ سی پیک کی جلد تکمیل کے لیے اس کی خود نگرانی کریں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چین کے پاکستان میں سفیر سن ویڈونگ نے ملاقات کی، چین کے سفیر نے وزیراعظم منتخب ہونے پر شاہد خاقان عباسی کومبارکباددی اورچین کے وزیراعظم کاخیرسگالی کاپیغام بھی پہنچایا، چینی سفیرنے کہاکہ چین کی قیادت کوپاکستان میں پرامن منتقلی اقتدار پر بہت خوشی ہوئی ہے، چین پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ تعاون کرتارہیگا۔
وزیراعظم عباسی نے چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور چین کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا، وزیراعظم نے کہا کہ وہ سی پیک کی جلد تکمیل کے لییاس منصوبے کی خود نگرانی کریں گے، سی پیک کے علاوہ بھی چین کیساتھ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینگے، چینی سفیر نے کہاکہ4 سال سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے اسٹرٹیجک پارٹنرہیں، باہمی تعلقات نے ایک اور سنگ میل عبورکیا ہے، مستقبل میں پاک چین تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہوں گے، اس موقع پر سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگرسینئر حکام بھی موجود تھے۔
دوسری جانب وزیراعظم سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی ملاقات کی، ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق فضل الرحمن سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، وزیراعظم نے ملاقات میں ان کو وفاقی کابینہ سمیت اہم سیاسی معاملات پر اعتماد میں لیا۔
قبل ازیں وزیراعظم کے اعزاز میں ایوان وزیراعظم میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، پاک افواج کے چاک و چوبند دستے نے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا، وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، ایوان وزیر اعظم کے سینئر افسران نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔