شاہ رخ جتوئی کی عمر 19 سال سے زائد ثابت سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم

عدالت نے شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کے لئے جو نوٹس ارسال کیا تھا وہ ان تک نہیں پہنچا، ڈاکٹر محمد توفیق

عدالت نے شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کے لئے جو نوٹس ارسال کیا تھا وہ ان تک نہیں پہنچا، ڈاکٹر محمد توفیق ۔ فوٹو پی پی آئی

شاہ زیب قتل کیس کےمرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر 19 سال سے زائد ثابت ہوگئی، عدالت کا ملزم کو دیگر ملزمان کے ساتھ سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم۔


ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کے لئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردی جس میں شاہ رخ کی عمر 19 سال سے زائد ثابت ہوگئی، اس موقع پر ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر محمد توفیق کا کہنا تھا کہ عدالت نے شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کے لئے پہلے جو نوٹس ارسال کیا تھا وہ ان تک نہیں پہنچا تھا، پولیس نے عمر کے تعین کے لیے ملزم کو خود پولیس سرجن کے روبرو پیش کیا جبکہ انہیں ہر بات سے لاعلم رکھا گیا، شاہ زیب قتل کیس میں پولیس نے چالان کے لئے 7 دن کی مہلت طلب کرلی جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story