الیکشن کمیشن کا نیب سزا یافتہ افراد کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
انتخابات میں امیدواروں کی اسکروٹنی کاعمل مزید سخت بناتےہوئےایسے افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا
KHARTOUM:
الیکشن کمیشن نے نیب سزا یافتہ افراد کو آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل مزید سخت بناتے ہوئے ان تمام سیاستدانوں اورایسے افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جو نیب سے کسی کیس میں سزا یافتہ ہوں یا انہوں نے پلی بارگین کی سہولت سے فائد ہ اٹھایا ہو۔
الیکشن کمیشن نے مالی امور کے حوالے سے امیدواروں کی اسکروٹنی کو مؤ ثر بنانے کے لئے ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا سے بھی مدد لینے کا جائزہ لیا ہے ، ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا ہے جس میں ان اداروں کے حکام بھی شرکت کریں گے۔