آئندہ چند دنوں میں وضاحت کروں گا کہ کابینہ میں شامل کیوں نہیں ہوا چوہدری نثار
نوازشریف سے وزیراعظم کا عہدہ لے لیا گیا مگر لیڈری کوئی نہیں لے سکتا، سابق وزیر داخلہ
سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے وزیراعظم کا عہدہ تو لے لیا گیا مگر لیڈری کوئی نہیں لے سکتا اور ان کی قیادت میں پارٹی مضبوط ہوگی جب کہ آئندہ چند دنوں میں وضاحت کروں گا کہ کابینہ میں شامل کیوں نہیں ہوا۔
روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ ملک خطرات میں گھرا ہوا ہے لیکن گالم گلوچ کی سیاست ہورہی ہے، یہاں جھوٹ اور سچ میں تمیز بہت تھوڑی رہ گئی جب کہ آج کل پاکستان میں سیاست بہت مشکل ہوچکی ہے، لوگوں کوپتا نہیں چل رہا کہ سچ کون بول رہا ہے اورجھوٹ کون بول رہا ہے۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک میں حکومتوں کو خوشامد کا کلچر کھا گیا مگر اصل وفاداری یہ ہے لیڈر کے سامنے خوشامد نہ کی جائے بلکہ سچ بات کی جائے جب کہ کسی کواچھی بات لگے نہ لگے میں وہ بات کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے وزیراعظم کا عہدہ تو لے لیا گیا مگر لیڈری کوئی نہیں لے سکتا، نواز شریف کی قیادت میں پارٹی نہ صرف قائم رہے گی بلکہ مضبوط ہوگی جب کہ مشکل ترین وقت میں پارٹی کواورملک کومشکل حالات سے نکالنا ہے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین 8 سال اقتدارمیں رہے لیکن کوئی ایک میگا پراجیکٹ دکھادیں ، مگر جب جب (ن) لیگ کی حکومت آتی ہے تو ملک میں ترقی ہونے لگتی ہے اور پچھلے 4 سال میں پورے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کوپاکستان کا خوش قسمت ترین شخص سمجھتا ہوں کہ عوام میرے ساتھ ہیں جب کہ عزت عہدوں میں نہیں کردار میں ہوتی ہے، آئندہ چند دنوں میں وضاحت کروں کہ کابینہ میں شامل کیوں نہیں ہوا۔