پیپلزپارٹی کارکنوں کی حفاظت کرنا جانتی ہےصدرآصف زرداری

کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہم ان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، صدر زرداری

شوکت بسرا فکر نہ کریں ہم ان کے ساتھ ہیں، صدر آصف زرداری۔ فوٹو: فائل

صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ کارکن پیپلزپارٹی کا سرمایہ ہیں اورہم ان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔



سروسز اسپتال لاہور میں صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی،صدرنے شوکت بسرا کوگلدستہ بھی پیش کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود ، میاں منظور وٹو اور تنویراشرف کائرہ بھی صدر کے ہمراہ تھے۔


شوکت بسرا سے گفتگو کرتے ہوئے صدرآصف زرداری نے کہا کہ وہ فکر نہ کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہم ان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز میٹروبس کے افتتاح کے موقع پر ینگ ڈاکٹرکی جانب سے کئے جانے والے احتجاج کے دوران شوکت بسرا بھی پہنچ گئے تھے اس دوران جب پولیس نے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی شروع کی تو شوکت بسراکی پولیس سے ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں وہ زخمی پوگئے ہیں اور سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story