روس ميں کوئلے کی كان ميں دھماكا 16 افراد ہلاک 2 لاپتہ

دھماکے کے وقت کان میں 23 افراد کام کررہے تھے جن میں سے 5 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

دھماکے کے وقت کان میں 23 افراد کام کررہے تھے جن میں سے 5 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، فوٹو: رائٹرز

روس ميں کوئلے کی كان میں دھماكے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبكہ 2 لاپتہ ہوگئے۔


روسی میڈیا كے مطابق كومی ريجن ميں واقع ''وورکتنسکایا'' نامی کوئلے کی كان میں گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دھماکے کے وقت کان میں 23 افراد کام کر رہے تھے جس میں سے 2 اب بھی لاپتہ ہیں۔
Load Next Story