ہراسیو زیبلوس نے نڈال کو اپ سیٹ شکست دیکرچلین ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سنسنی خیز مقابلے میں نڈال نے پہلے سیٹ میں 6-7 سے کامیابی حاصل کی تاہم پھر اگلے دونوں سیٹ زیبلوس نے 6-7 اور 4-6 سے جیتے

چلین ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر ہراسیو زیبلوس نے کریئر کا پہلا بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

چلین ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رافیل نڈال کو ارجنٹینا کے عالمی رینکنگ میں 73ویں پوزیشن کے حامل ہراسیو زیبلوس نے اپ سیٹ شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔


چلین اوپن ٹینس فائنل کے سنسنی خیر مقابلے میں اپنے کم بیک ایونٹ میں 26 سال کے رافیل نڈال نے پہلے سیٹ میں 6-7 سے کامیابی حاصل کی تاہم پھر ہراسیو زیبلوس نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹ 6-7 اور 4-6 سے جیت کرنہ صرف نڈال کو اپ سیٹ شکست دی بلکہ کریئر کا پہلا بڑا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ رافیل نڈال گھٹنے کی انجری کے باعث 7 ماہ تک ٹینس سے دور رہے تھے۔
Load Next Story