آسٹریلوی کرکٹرز تنازع حل ہونے پر خوشی سے سرشار
معاوضوں پر ایسوسی ایشن کی بورڈ سے نئی مجوزہ ڈیل کے حق میں ووٹ دے دیا
SYDNEY:
کرکٹ آسٹریلیا سے اپنی شرائط پر معاوضے کا تنازع حل ہونے پر پلیئرز خوشی سے سرشار ہیں، ٹاپ کرکٹرز نے فریقین میں نئی 'ڈیل' کو سند قبولیت بخش دی ہے۔
کھلاڑیوں نے ایسوسی ایشن کی بورڈ سے نئی مجوزہ ڈیل کے حق میں ووٹ دے دیا جو ایک رسمی کارروائی تھی ،پلیئرز یونین کے باس الیسٹر نکولسن نے تصدیق کی کہ نئے معاہدے پر اصولی اتفاق ہونے پر پلیئرز نے انتہائی مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اورکھیل پر توجہ مرکوز کرلی ہے، ملکی میڈیا نے بھی اسے پلیئرز کی فتح قرار دیا، کرکٹ اسٹارز نے تمام شائقین کی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس طویل جدوجہد کے دوران صبر کا مظاہرہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا کہ آسٹریلیا کے موجودہ کرکٹرز نے اپنے حق میں کھڑے ہوکر بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کیا، اس پر مجھے فخر ہے، موجودہ کپتان اسمتھ نے کہا کہ میں اس معاملے کے حل ہونے پر آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کا مشکور ہوں جس نے پلیئرز کے حق کیلیے بھرپور جدوجہد کی، ہم ایک بار پھر مل کر کام کرتے ہوئے کھیل کو فروغ دینا چاہیں گے، ہماری نگاہیں اب رواں ماہ شیڈول دورئہ بنگلادیش ، پھر دورئہ بھارت اور ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ایشز سیریز پر ہیں۔
سابق کپتان ایلن بورڈر نے کہاکہ پلیئرز نے بڑی فتح حاصل کی،واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم اب آئندہ ہفتے کیمپ کیلیے ڈارون میں یکجا ہوگی جس کے بعد اسے 18 اگست کو ڈھاکا روانہ ہونا ہے۔
واضح رہے کہ نئے معاہدے میں آسٹریلوی کرکٹرز آئندہ 5 برس تک بورڈ کی آمدنی سے 30 فیصد حصہ حاصل کرپائیں گے، مجموعی طور پر یہ رقم 500 ملین ڈالرز بنتی ہے،انھیں انٹرنیشنل شیڈولنگ میں اظہار رائے کا زیادہ اختیار بھی حاصل ہوگیا۔ خواتین پلیئرز بھی آمدنی میں حصہ دار بن گئیں، نئی ڈیل کے تحت پلیئرز ریونیو کا27.5 فیصد حصہ فکسڈ جبکہ 2.5 کا انحصار کارکردگی پر ہوگا۔