وزیراعظم آزاد کشمیراوروزیراعلی گلگت بلتستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے سپریم کورٹ سے اپنے سوال کا جواب مانگ کر توہین عدالت کی، درخواستگزار
سپریم کورٹ میں وزیراعظم آزاد کشمیراوروزیراعلی گلگت بلتستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرادی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدراوروزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ رحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرادی گئی۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ راجہ فاروق حیدراوروزیراعلی گلگت بلتستان نے سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کو فکسڈ اوربغاوت قرار دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے تقریرکرتے ہوئے کہا کہ اب سوچیں گے کہ کس ملک کے ساتھ الحاق کریں۔
درخواستگزارنے مزید موقف اختیارکیا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے سپریم کورٹ سے اپنے سوال کا جواب مانگ کر توہین عدالت کی ہے جب کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے نااہل اورکرپٹ وزیراعظم نواز شریف کوہمیشہ وزیراعظم پکارنے اعلان کیا تھا۔