سڑک کی خستہ حالی کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
انتظامیہ فنڈز ہڑپ کرنا چاہتی ہے، سیوریج کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہورہا ہے، مظاہرین
تلہار کے وارڈ نمبر 5 گاہومحلہ کے سیکڑوں رہائشیوں نے غلام حسین کھری کی رہنمائی میں سٹی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر غلام حسین کھری، رستم پتافی، محمد علن ملاح، محمد یعقوب بلوچ اور دیگر نے بتایا کہ چند ماہ پہلے ہمارے محلے کے روڈ کی مرمت کے لیے فنڈ دیا گیا جبکہ سال2012 کے بجٹ میں بھی ترقیاتی کاموں کے لیے رقم رکھی گئی جس میں گاہو محلہ کا روڈ بھی شامل ہے لیکن تعلقہ کونسل تلہار کی انتظامیہ روڈ کی مرمت کے لیے مختص رقم ہڑپ کرنا چاہتی ہے اور ابھی تک روڈ کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا ۔
مظاہرین نے بتایا کہ علاقے کا سیوریج سسٹم بھی ناکارہ ہوچکا ہے، گندہ پانی علاقے کے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے جس سے گندگی اور بدبو پھیل جاتی ہے، نمازیوں اوراسکول کے بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب گندگی کی وجہ سے علاقے میں مختلف بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
مظاہرین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج نظام کو بہتر بناکر محلے کے روڈ کی مرمت کی جائے ورنہ رہائشی سٹی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کریں گے۔