جمہوریت کیخلاف ہر دور میں سازشیں کی گئیں امین فہیم
مخصوص طبقہ ملک میں جمہوریت نہیں چاہتا، دہشتگردی سے متعلق رحمن ملک کا بیان درست ہے
وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم نے مخدوم ہائوس ہالا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن وقت پر ہوں گے لیکن ایک مخصوص طبقہ نہیں چاہتا کہ ملک میں جمہوری نظام برقرار رہے۔
جمہوریت کے خلاف پاکستان میں ہر دور میں سازشیں کی جاتی رہی ہیں، لیکن اب پاکستان کی سب پارٹیاں جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہیں۔
امین فہیم نے کہا کہ طاہر القادری سے کنٹینر میں ہونے والے مذاکرات پر حکومت نے سو فیصد عمل کیا ہے، لیکن پتا نہیں کیوں طاہر القادری کے خدشات و تحفظات ابھی تک دور نہیں ہوئے۔
امین فہیم نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں،رحمن ملک کے بیانات اس حوالے سے درست ہیں،انھوں نے کہاکہ مٹیاری ضلع میں ہمارے مخالفین بتائیں کہ انھوں نے مشرف دور میں عوام کی کیا خدمات کی، بعدازاں امین فہیم کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔