لیاری نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک

ہلاک ہونے والا شخص جرائم میں ملوث ہے اور واردات کرنے نیت سے کھڑا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا

ہلاک ہونے والا شخص جرائم میں ملوث ہے اور واردات کرنے نیت سے کھڑا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ فوٹو: فائل

بغدادی میں فدا حسین شیخ روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔


جس کی لاش پہلے لیاری جنرل اسپتال اور بعدازاں سول اسپتال پہنچائی گئی ، ایس ایچ او تھانہ بغدادی عابد تنولی سے ایکسپریس سے گفتگو میں بتایا کہ مقتول کی شناخت 30 سالہ علی رضا ولد سجاد کے نام سے ہوئی ہے اور ہلاک ہونے والا شخص بنارس کا رہائشی ہے ، انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص جرائم میں ملوث ہے اور واردات کرنے نیت سے کھڑا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ، پولیس کا ہلاک ہونے والے شخص کے بھائی سے رابطہ ہوا ہے۔
Load Next Story