قوم زندگی اجیرن بنانے والے حکمرانوں کو اقتدار سے باہر کردیگی نواز شریف

عیدکے بعدوسیع پیمانے پررابطہ عوام مہم شروع کی جائیگی،فاروق حیدرسے گفتگو، لاہور میں یوم آزادی تقریب میںشرکت کی دعوت

عیدکے بعدوسیع پیمانے پررابطہ عوام مہم شروع کی جائیگی،فاروق حیدرسے گفتگو، لاہور میں یوم آزادی تقریب میںشرکت کی دعوت۔ فائل فوٹو

مسلم لیگ(ن) کے صدر محمدنواز شریف نے مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کے صدرراجہ محمد فاروق حیدرخان سے ٹیلی فون پر آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اورانہیں 05اگست کو لاہور میں یومِ آزادی کی تقریب میںشرکت کی دعوت دی،


مسلم لیگ آزادکشمیر میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ پاکستانی قوم سے مایوس نہیں ہیں بلکہ یہ قوم آنیوالے انتخابات میں ایسے حکمرانوں، جنہوں نے ان کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ووٹ کی قوت سے ان کوایوان اقتدار سے باہر کرے گی ،عوام آئندہ الیکشن میں موجودہ حکمرانوں کو منتخب نہیں کریںگے،حکومت کی بداعمالیاںخوداسے لے ڈوبیں گی۔

نوازشریف کہاکہ وہ عیدالفطرکے بعد مختلف علاقوںکاتفصیلی دورکریںگے اور لوگوں کومسلم لیگ(ن) میںشامل کرنے کیلیے وسیع پیمانے پرمہم کاآغازکریںگے،راجہ فاروق حیدرنے نواز شریف سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک میںلود شیڈنگ مہنگائی اوربیروز گاری کے باعث عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیںمون سون کی بارشیں بھی ایسے حکمرانوںکی بداعمالیوں کی وجہ سے بندہیںجس کے باعث لوگوںکومہنگائی،کرپشن،دہشت گردی،لوڈشیڈنگ کے ساتھ بارش اورپینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
Load Next Story