ناردرن بائی پاس پرکیمرا لگی 3موبائلیں گشت کریں گی اقبال محمود
چوری ہونے والی مال بردارگاڑیوں کی برآمدگی اورملزمان کو گرفتار کریں گے
ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے کہا ہے کہ ناردرن بائی پاس پر کیمرے لگی 3 موبائلیں گشت کریں گی۔
اس اقدام سے ہائی وے پر رہزنی کی وارداتوں پر قابو پایا جاسکے گا ، یہ بات انھوں نے گذشتہ روز کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی،تفصیلات کے مطابق کراچی گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن کے صدر خالد خان کی قیادت میں7رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں انھوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود کو مسائل سے آگاہ کیا۔
ایڈیشنل آئی جی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ ناردرن بائی پاس پرکیمرے لگی 3 پولیس موبائلیں گشت کے لیے منظور کرلی گئی ہیں ، اس سلسلے میں محافظ فورس کے ایس ایس پی کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اقبال محمود نے ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کو مزید ہدایات دیں کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے درج کی گئی تمام ایف آئی آر کی مکمل تفصیلات حاصل کرکے چوری ہونے والی مال بردارگاڑیوں کی برآمدگی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے،ملاقات کے موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کے علاوہ اے ڈی آئی جی لیگل کراچی بھی شریک تھے ۔