ضمنی انتخابات ورلڈ الیون دورہ کا شیڈول تبدیل کرنے کی ہدایت

پی سی بی نے پنجاب حکومت کو 15، 17 اور 19 ستمبر کو میچز کا شیڈول دیا تھا

پی سی بی نے پنجاب حکومت کو 15، 17 اور 19 ستمبر کو میچز کا شیڈول دیا تھا ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پنجاب حکومت کی جانب سے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کی وجہ سے پی سی بی کو ورلڈ الیون کے دورہ کا شیڈول تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


پی سی بی نے پنجاب حکومت کو 15، 17 اور 19 ستمبر کو میچز کا شیڈول دیا تھا، ذرائع کے مطابق این اے 120 میں 17 ستمبر کو ضمنی الیکشن کی وجہ سے ان تاریخوں میں میچز کا انعقاد ممکن نہیں بنایا جا سکتا، اس لیے بورڈ سے میچز کا انعقاد 15ستمبر سے قبل یا 17 ستمبر کے بعد کرنے کا کہا گیا ہے۔

پی سی بی حکام آئی سی سی سے مشاورت کے بعد نئی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔ ایک دو روز میں نئے شیڈول کا اجراءمتوقع ہے جس کے بعد پنجاب حکومت میچز کی باقاعدہ اجازت دے گی۔
Load Next Story