عزیزخان مری کے اغواسے کوئی تعلق نہیںفرنٹیئرکور

ایف سی کامقصد عوام کی حفاظت اورامن کاقیام ہے،اس کے لیے ہماری مدد کی جائے،ترجمان

ایف سی کامقصد عوام کی حفاظت اورامن کاقیام ہے،اس کے لیے ہماری مدد کی جائے،ترجمان ۔فوٹو اے پی پی

فرنٹیئرکوربلوچستان نے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبرکی پرزورترید کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ عزیزخان مری کے اغوااورگمشدگی سے اسکاکوئی تعلق نہیں۔


ایف سی ترجمان نے جمعرات کوجاری بیان میں کہاکہ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میںالزام لگایاگیاکہ 31جوالائی کونیوہان کوئٹہ کے رہائشی عزیزخان سمیت چارنوجوانوں کوکوئٹہ سے بارکھان جاتے ہوئے سنجاوی کے مقام پرسیکیورٹی اہلکاروں نے اغواکرلیاگیامگررات گئے تین افرادکولورالائی کے مقام پرچھوڑدیاگیاجبکہ عزیزخان نامی شخص اب تک لاپتہ ہے، ترجمان نے کہاکہ اس طرح کی غیرتصدیق شدہ خبریں ذرائع ابلاغ کی جانب سے شائع کرنے پرایف سی کوافسوس ہے، ترجمان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاایف سی کامقصد عوام کی حفاظت اور صوبے میں امن کاقیام ہے،اپنے اس اعلیٰ مقصدکے حصول میں ہماری مدد کی جائے۔۔
Load Next Story