سڈنی میں ’’ایکسپریس پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو‘‘ کا کامیاب انعقاد
پاکستانی ہائی کمشنر نائلہ چوہان نے افتتاح کیا، ایکسپریس کے اس ایونٹ سے اعتماد ملے گا، نائلہ چوہان
ISLAMABAD:
ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک روزہ انتہائی کامیاب '' ایکسپریس پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو '' منعقد ہوئی۔
آسٹریلیا کے مختلف شہروں سے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اسے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اچھا موقع قرار دیا، شرکا نے ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کیا کہ ایک بڑے اور بامقصد ایونٹ کیلیے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کو منتخب کیا گیا۔
ایکسپو کا افتتاح آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر نائلہ چوہان نے کیا، انکے ساتھ سی ای او ایکسپریس پبلیکشنز اعجاز الحق، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اظفر نظامی، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز ایکسپریس گروپ شرمین خرم، منیر حسین، کامران احمد، سیف الاعظم خان، پروموشن منیجر ناصر محمود شیخ، راجہ تاثیر کے علاوہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مہمانوں نے اسٹالز کا وزٹ کیا۔ فاسٹ مارکیٹنگ کے چیئرمین اصغر گورایہ، فرنٹ لائن مارکیٹنگ کے چیئرمین فراست شاہ اور جی مارکیٹنگ کے سی ای او غفران مجتبیٰ اور محسن مجتبیٰ نے اپنے پراجیکٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکسپریس اعجاز الحق نے کہا ایکسپریس نے کامیابی کے ساتھ امریکہ، انگلینڈ اور دبئی میں رئیل سٹیٹ کے حوالے سے ایکسپو کی ہیں، آسٹریلیا کا شمار اہم ممالک میں ہوتا ہے یہاں رہنے والے پاکستانی تعلیم یافتہ بھی ہیں خوشحال بھی ہیں، انہیں اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کیلئے آج کی ایکسپو منعقد کی جارہی ہے، انشاء اللہ اس کے اچھے نتائج آئیں گے، ایکسپریس آئندہ بھی ملکی معیشت کی مضبوطی کے حوالے سے ایسی تقاریب منعقد کرے گا۔ پاکستان سے آنے والے رئیل سٹیٹ کے بااعتماد اداروں نے اس ایکسپو میں شرکت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہاں کی نمایاں شخصیت راجہ تاثیر، نذیر الحسن تھانوی، قونصلیٹ جنرل پاکستان عبدالماجد یوسفانی، قونصلر بشریٰ اسلام، ڈاکٹر شہباز چوہدری اور ہائی کمشنر صاحبہ کا بھی شکریہ کہ جو اس ایونٹ میں شامل ہوئیں۔
پاکستانی ہائی کمشنر نائلہ چوہان نے اپنے خطاب میں کہا بیرون ممالک مقیم ہر پاکستانی کی خواہش ہوتی ہے کہ وطن میں بھی ان کا ذاتی گھر ہونا چاہیے، چھوٹا ہی ہو لیکن ہو ضرور، البتہ سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، ایکسپریس کے اس ایونٹ سے سڈنی میں رہنے والے پاکستانیوں کو اعتماد ملے گا، لوگ ایکسپریس گروپ پر اعتماد کرتے ہیں، آسٹریلیا میں رہنے والے اپنے سبز ہلالی پرچم کی عظمت کیلئے محنت کرتے ہیں، یہاں رہنے والی دیگر اقوام کی طرح پاکستانیوں کو نمایاں حیثیت حاصل ہے، آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تجارت کے موقع بڑھ رہے ہیں، طلباء وطالبات یہاں تعلیم کے حصول کیلیے آرہے ہیں، انکی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے، پاکستانی قونصلیٹ اور سفارتخانہ ہر وقت پاکستانیوں کی خدمت کیلیے حاضر ہے اور موثر کردار ادا کر رہا ہے، آسٹریلیا میں رہنے والے پاکستان اپنے ملک اور آسٹریلیا کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، حکومت پاکستان بھی بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو اہمیت دیتی ہے، ایکسپریس نے آسٹریلیا میں ہونے والے اس ایونٹ کو اہمیت دی ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز الحق، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اظفر نظامی، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کی آمد سے ہمیں خوشی ہوئی ہے، ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
آسٹریلیا میں مقیم بین الاقوامی پروگرام آرگنائزر راجہ تاثیر نے کہا ایکسپریس میڈیا گروپ نے سڈنی میں ایونٹ کرکے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے اس کے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا، رئیل اسٹیٹ ایک بہت بڑا سیکٹر ہے ہر پاکستانی سرمایہ کاری کے ذریعے اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پہلے سے ہی ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔
تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں بریگیڈیئر عاصم خان، میلبورن سے ڈاکٹر نیاز احمد، پاکستان آسٹریلیا کونسل کے صدر اور نیوزی لینڈ پاکستان ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شہباز چودھری، جاوید اقبال، سڈنی سے اعجاز خان، مسعود چیمہ، رانا افتخار، حسن رانا، حاجی شبیر اقبال، وسیم شاہ، جاوید شاہ، راجہ اسلم، ڈاکٹر قاسم، ڈاکٹر شمس، ڈاکٹر اکرم حسن، ندیم شیخ، حافظ گلزار، انصاف علی خان، اشرف چوہان، چوہدری انور، سینئر صحافی ظفر شاہ، نذیر الحسن تھانوی، شفیق جعفری بھی شامل تھے۔
اس موقع پر ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے شاندار خدمات پر مختلف شعبوں کے نمایاں افراد کو یادگاری شیلڈز دی گئیں جن میں سی ای او فاسٹ مارکیٹنگ محمد اصغر گورایہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاسٹ مارکیٹنگ، قیصر محمود، ڈائریکٹر فاسٹ مارکیٹنگ سید فیصل شبیر، چیئرمین فرنٹ لائن فراست شاہ، چیئرمین جی مارکیٹنگ غفران مجتبیٰ، پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا کے عباس رانا، المدینہ مسجد سڈنی، پاک آسٹریلیا بزنس کونسل کے افتخار رانا، سوشل ورکر عباس نقوی، میڈیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان، اسلامک ایسوسی ایشن آف ویسٹرن سڈنی، پاکستانی کونصلیٹ کی بشریٰ سلام اور سینئر صحافی سید ظفر حسین شامل تھے۔ ایکسپریس میڈیا گروپ کے سی ای او اعجاز الحق نے مہمان خصوصی نائلہ چوہان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔