بنگلہ دیش نادر شاہ پر 10سال کی پابندی لگائے گا
امپائرکرپشن کیس میں قصورثابت، کمیٹی نے شرف الدولہ کو بے گناہ قرار دے دیا
امپائرز کرپشن کیس میں پی سی بی چپ سادھے بیٹھا ہے ، دوسری جانب بنگلہ دیش نے نادر شاہ کیخلاف 10 سالہ پابندی کا فیصلہ کرلیا۔
اعلان آئندہ چند روز میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصے قبل ایک بھارتی ٹیلی ویژن کے اسٹنگ آپریشن میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے چند امپائرز کرپشن کی جانب مائل نظر آ رہے تھے، آئی سی سی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ بورڈز کو تحقیقات کا حکم دیا، پی سی بی کی کمیٹی کئی بار سماعت کے باوجود تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی، مگر بنگلہ دیش نے رپورٹ تیار کرلی۔
ذرائع نے بتایا کہ امپائر نادر شاہ پر 10 سال تک کی پابندی عائد ہو سکتی ہے، بورڈ کی جانب سے قائم شدہ کمیٹی نے ان کیخلاف الزامات کو درست قرار دیا ہے، ارکان نے نادر کے ساتھ دوسرے امپائر شرف الدولہ سے بھی پوچھ گچھ کی، کمیٹی میں ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ جج جمیل محمود، سابق کرکٹر شکیل قاسم اور بی سی بی کے سیکیورٹی مشیر کرنل (ر) مصباح الدین سرنیبات شامل تھے۔
انھوں نے اپنی رپورٹ حال ہی میں بورڈ کے حوالے کی ہے، کمیٹی نے شرف الدولہ کو تو بے گناہ قرار دیا تاہم نادر کیخلاف سزا کی سفارش کر دی، ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے اس واقعے میں ملوث امپائر کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے، وہ انھیں زیادہ سے زیادہ سزا دے کر دوسروں کیلیے نشان عبرت بنانا چاہتے ہیں، اس ضمن میں جب میڈیا نے بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نظام الدین چوہدری سے رابطہ کیا تو انھوں نے کوئی بھی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا، نظام نے کہا کہ کارروائی ابھی جاری ہے، جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوا ضرور اعلان کیا جائے گا۔