آرٹیکل 6362 میں تبدیلی کیلیے تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا وزیراعظم

کراچی نہیں چلے گا تو پاکستان نہیں چلے گا، وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی 

یہ درست نہیں کہ ایوان میں وزیراعظم کی کہی بات غلط نکل آئے تو اسے نااہل کر دیا جائے، شاہد خاقان عباسی- فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ایوان میں وزیراعظم کی کہی بات غلط نکل آئے تو نااہل کر دیا جائے جب کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں تبدیلی کے لیے تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی سپورٹ سودے بازی کا نتیجہ نہیں ہے، سیاسی رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے جب کہ کراچی نہیں چلے گا تو پاکستان نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہو یا افغانستان برابری کی سطح پربات چیت ہو گی اور دونوں ممالک سے پاکستان کے حقوق کا سودا کیے بغیر بات ہو گی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ درست نہیں کہ ایوان میں وزیراعظم کی کہی بات غلط نکل آئے تو اسے نااہل کر دیا جائے، بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کرنے جیسی باتیں ناموزوں ہیں جب کہ آئین کے آرٹیکل 63،62 میں تبدیلی کے لیے تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے حقوق کے لیے مکمل اتفاق رائے ضروری ہے جب کہ جب تک پارٹی کہے گی وزارت عظمیٰ کی ذمے داریاں ادا کروں گا۔
Load Next Story