کہانی جاندار ہونے تک بالی ووڈ مصالحہ بھی ہماری فلمیں کامیاب نہیں بنا سکتا منشاء پاشا
ہمیں اپنی کہانیوں پرتوجہ دینی چاہیے،لالی وو ڈ بھارت سے متاثر ہے، اداکارہ
اداکارہ منشاء پاشا نے کہا ہے کہ جب تک ہماری فلموں کی کہانیاں جاندارنہیں ہونگی، تب تک بالی وڈ مصالہ بھی ہماری فلموں کو کامیاب نہیں بنا سکتا۔
منشاء پاشا نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی میں سب سے زیادہ اہم کرداراسکرپٹ کا ہوتا ہے۔ ماضی کی بات کریں یا موجودہ دورکی، جن فلموں کی کہانیاں جاندار تھیں، انھی فلموں کو لوگوں نے باربار دیکھا۔ بلاشبہ ہمارے ہاں اچھی فلمیں بنائی جارہی ہیں لیکن جہاںتک بات کسی مقام پرپہنچنے کی ہے یا مقابلے کی تو اس میں ابھی وقت لگے گا۔ یہ ایک طویل سلسلہ کارہے، جس پرچلتے ہوئے ہمیں ایک دن اپنی منزل ضرورمل جائے گی۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں بننے والی فلمیں جدید ٹیکنالوجی سے بنائی جارہی ہیں اوراس وقت سب کا فوکس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہے، مگرمیرے نزدیک سب سے پہلی ترجیح کہانی کودی جانی چاہیے، جب ایک کہانی اچھی ہوتی ہے تو پھر اس کے کرداربھی جانداربن جاتے ہیں۔
ایک سوال جواب میں منشاء پاشا نے کہا کہ میں نے ابھی تک خود کوفلم، ٹی وی یا تھیٹرتک محدود رکھنے کا نہیں سوچا۔ مجھے توبس اچھی کہانی اوراسکرپٹ سے غرض ہے۔ وہ چاہے فلم کا ہویا ٹی وی اور تھیٹر کا۔ مجھے توبس اچھا کام کرنا پسند ہے، جس میں اداکاری کا زیادہ سے زیادہ موقع ملے۔ اسی لیے میں نے اپنے آپ کوکسی ایک شعبے تک محدود رکھنے بارے سوچا نہیں۔
منشاء نے کہا کہ موجودہ دورکے فلم میکرز کومرچ مصالحے والی فلموں کے بجائے بہترین فلمیں بنانے پرتوجہ دینی چاہیے۔ تبھی ہماری ایک الگ پہچان بنے گی۔