لگتاہے حکومت خود الیکشن میں تاخیر چاہتی ہے انور بیگ
طاہرالقادری سے مذاکرات کرکے لال مسجد جیسے واقعے کو رونما ہونے سے بچایا ،مہرین انورراجہ
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر انوربیگ نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کے بارے میں حکومت کو جو خلارہ گئے ہیں وہ پر کرنے چاہئیں۔
ایکسپریس نیو زکے پروگرام ''لائیو ود طلعت''میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو میں سینیٹر انور بیگ نے کہا کہ مجھے خدشہ لگ رہا ہے کہ حکومت خود الیکشن میں تاخیر کے لئے پارٹی بنی ہوئی ہے ۔ پیپلزپارٹی کی رہنما مہرین انورراجہ نے کہا کہ اسوقت جمہوریت ہے اور جمہوریت میں مذاکرات ہوتے ہیں مشاورت ہوتی ہے مواقع تلاش کئے جاتے ہیں۔
ہم نے طاہرالقادری سے مذاکرات کرکے ایک اورلال مسجد جیسے واقعے کو رونما ہونے سے بچایا ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا کہ شفاف اور وقت پر الیکشن کرانے کے سب سے بڑے حامی ہیں تحریک انصاف کے رہنما اسحاق خاکوانی نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمشن شفاف اور منصفانہ انتخابات نہیں کراسکتا۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ اور تھکے ہوئے ججز شفاف انتخابات نہیں کراسکتے ۔